الحمد للہ ہماے 2 بچے ہیں اور تیسرے بچے کی عن قریب امید ہے۔چوں کہ دوسری بچی آپریشن سے ہوئی تھی، اب ہماری خواہش ہے کہ آنے والا بچہ بغیر آپریشن کے نارمل ڈیلیوری سے ہوجائے، اس کے لیے کوئی وظیفہ بتا دیں جس کو ہم شروع کریں!
1- آپ کی اہلیہ کو چاہیے کہ روزانہ سورہ مریم کی تلاوت کریں۔
2۔حمل کی حفاظت کے لیے {وَالشَّمْسِ وَضُحٰها} (پوری سورت) اجوائن اور کالی مرچ پر اکتالیس بار پڑھے اور ہر بار والشمس کے ساتھ درود شریف اور بسم اللہ پڑھے۔ اور دودھ چھوٹنے تک تھوڑی تھوڑی روزانہ حاملہ کوکھلائے۔ (اشرف العملیات)
3۔ حفاظتِ حمل وبچہ:
وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ () إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ () وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ
حفاظتِ حمل اور بچہ صحیح وسالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیتیں لکھ کر شروع حمل میں چالیس روز تک حاملہ عورت کے باندھ دیں، پھر کھول کر نویں مہینے پھر باندھ دیں، پھر بعد پیدائش وہ تعویذ کھول کر بچہ کے باندھ دیں۔(اعمال قرآنی)
4۔۔حفاظتِ حمل: سورۃ الحاقہ، اس کو لکھ کر حاملہ کے باندھنے سے بچہ ہر آفت سے محفوظ رہے۔(اعمال قرآنی) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200691
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن