میرا یہ سوال ہے کہ میں ایک آدمی کے ساتھ کام کرتا تھا، اس کی دوکان میں کیشئیر تھا، اس وقت میرے پاس اپنا پیسا تھا، ایک دن اس نے میرے اوپر جھوٹا الزام لگایا اور میرا پیسا روم سے اٹھا دیا، اور اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں، ابھی مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میں مسافر ہوں ملیشیا سے ۔
اگر واقعۃً آپ کے پاس اپنی رقم تھی اور آپ کے پاس اس کا ثبوت بھی ہے تو قانونی چارہ جوئی کرکے اپنا حق وصول کریں۔ نیز اللہ تعالیٰ سے مسلسل دعا جاری رکھیں، "حَسْبِيَ اللهُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلیٰ وَنِعْمَ النَّصِیْرُ، لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِیْمِ" کا کثرت سے ورد کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201460
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن