میں نے خواب میں صور پھونکتے ہوۓ سنا ہے۔ اس کے فوراً بعد حضرت عزرائیل سے ملاقات ہوئی۔ جس میں میں ان سے باتیں کر رہا تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے مرنا ہے ابھی، وہ مجھے ایک ایسی جگہ لے کر جاتے ہیں جہاں کافی چیزیں ایسی ہیں، جن سے ایک انساں مر سکتا ہے ۔ وہ مجھے ایک گرم چیز پر کودنے کا کہتے ہیں، لیکن میں کہتا ہوں کہ اس سے تو بہت دیر سے موت آئے گی اور تکلیف دہ ہو گی۔ مہربانی فرما کر مجھے کوئی اور مرنے کا طریقہ بتائیں! اس کے بعد ہم وہاں سے کہیں اور آ جاتے ہیں ایک کھلے میدان میں۔ وہاں میں اپنی بہن سے بھی ملتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ میں ابھی مرنے والا ہوں۔ اس کے بعد حضرت عزرائیل کچھ کھانا تناول فرماتے ہیں اور مجھے دوبارہ ایک مرنے کی جگہ پر بلاتے ہیں، میری بہن اسی میدان میں رہتی ہے اور میں حضرت عزرائیل کے پیچھے چلتا ہوا ایک نئی جگہ پر آ جاتا ہوں، وہاں ایک سیاہ رنگ کا لڑکا ہے، دو بھینسیں ہیں کافی خطرناک اور ایک پہیہ ہے۔ اس لڑکے نے مجھے پہیے پر پھینکنا ہے اور پہیے نے مجھے ان دو بھینسوں پر پھینکنا ہے اور انہوں نے مجھے مار دینا ہے۔ میں یہ سب سوچ رہا ہوں ابھی اور جانے سےڈر رہا ہوں۔ حضرت عزرائیل فرماتے ہیں کہ جلدی جاؤ نہیں تو میں خود تمہیں پھینک دوں گا وہاں ۔ میں ڈرتے ہوۓ وہاں چھلانگ لگاتا ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
مجھے اس خواب کی تعبیر بتا دیں!
موت سے قبل جو مہلت میسر ہے اسے غنیمت جان کر آخرت کی تیاری کریں اور حسنِ خاتمہ کی دعا کرتے رہیں،سوءِ خاتمہ سے پناہ طلب کرتے رہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201281
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن