بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یغلبن الکرام ویغلبھن اللئام


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ میاں بیوی کے حقوق کے حوالے سے ایک حدیث ذکر کی جاتی ہے جسکے الفاظ کچھ اسطرح ہے کہ یغلبن کریما و یغلبھن لئیم کیا اسطرح کی کوئی حدیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ جسمیں یہ فرمایا گیا ہو کہ شریف لوگ بیوی سے دب جاتے ہیں اسکی عزت کی خاطر جبکہ کمینے لوگ ان پہ غالب آجاتے ہیں

جواب

مذکورہ حدیث ہمیں کہیں سند کے ساتھ نہیں ملی ، البتہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں بغیر سند کے اس طرح نقل کی ہے :قال معاویة : یغلبن الکرام ویغلبهن اللئام (فتح الباری ، باب حسن المعاشرة مع الاهل :۹/۲۶۵)

حافظ صاحب نے اسے نقل کرنے کے بعد کسی قسم کا کلام نہیں کیا ہے ، اسی طرح کی ایک روایت خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اپنی سند سے امام واقدی کے حوالے سے بیان کی ہے ، واقدی رحمہ اللہ نے اس روایت کو مرفوعا نقل کیا ہے ،لیکن تاریخ بغداد میں واقدی رحمہ اللہ کے بعد کے رواۃ کا تذکرہ موجود نہیں ہے ، کئی رواۃ بھی ساقط ہیں جن کا پتہ ہی نہیں اور خود واقدی بھی روایت حدیث میں کمزور ہیں لہذا ان کی منقطع کا بھی اعتبار نہیں کر سکتے ہیں ، لہذا اس روایت کو بلا سند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہے ۔

واللہ اعلم بالصواب 


فتوی نمبر : 144008200197

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں