بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک لاکھ بیس ہزار پر زکوٰۃ کا حکم


سوال

ایک لاکھ بیس ہزار پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟ اس کا کیا حساب ہوگا؟

جواب

آج مورخہ 29 مئی 2023 کو فی تولہ چاندی کی قیمت 2489 ہے، اس حساب سے صاحب نصاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ آدمی کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت موجود ہو، جو 130672.5 بنتی ہے، لہذا اگر کسی شخص کی ملکیت میں 130672.5 روپے ہوں گے تو اس پر زکوۃ لازم ہو گی، اس سے کم رقم ہونے کی صورت میں زکوۃ لازم نہیں ہو گی۔

فتاوٰی ہندیہ میں ہے:

"و أما شروط وجوبها، فمنها الحرية حتى لاتجب الزكاة على العبد، و منها الإسلام حتى لاتجب على الكافر، و منها العقل و البلوغ فليس الزكاة على صبي و مجنون، و منها فراغ المال عن حاجته الأصلية، و منها الفراغ عن الدين، و منها كون النصاب ناميًا، و منها حولان الحول على المال العبرة في الزكاة للحول القمري، كذا في القنية."

(کتاب الزکوۃ، الباب الأوّل في تفسیر الزکوۃ، 1 /171 تا 175، ط: مکتبه ماجدیه کوئٹه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100792

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں