بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گیارہ تولہ سونے کی زکوۃ ادا کرنےکا طریقہ


سوال

اگر کسی کے پاس 11تولے سو نا ہو تو اس کی کتنی زکوۃہوگی ؟اور زکوۃ دینے کا طریقہ بھی بتادیں ۔

جواب

واضح رہے کہ سونےکی قیمت میں اتار چڑھاؤ ہونے کے باعث ہر وقت اس کی قیمت میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، لہٰذاسونا یا اس کے زیورات کی زکوٰۃ ادا کرتے وقت ادائیگی کے دن اس سونے کی جو قیمتِ فروخت ہوگی اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی، نیز زکوٰۃ کی واجب مقدار جاننے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ11 تولہ سونے کی کل مالیت لگائی جائےاور  کل مالیت کو 40 سے تقسیم کردیا جائے، حاصل جواب زکوٰۃ کی واجب مقدار ہوگی ،اس  کے ادا کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اس مقدار کو  مستحق زکوٰۃ فقراء و مساکین یا دیگر مصارفِ زکاة کو دے کر اس کا مالک بنادیاجائے۔ 

بدائع الصنائع میں ہے:

"لأن الواجب الأصلي عندهما هو ربع عشر العين وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا".

 (کتاب الزکاۃ،ج2، ص: 22، ط: دارالكتب العلمیۃ)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144309100172

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں