بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

110 کلو میٹر دور ڈیوٹی والے کے لیے قصر کا حکم


سوال

 میں پولیس میں ہوتا ہوں،  میری ڈیوٹی میرے گھر سے  110 کلومیٹر کے فاصلے پر لگی ہے،  ہم تین ساتھی ہیں، دو  دو  دن کی ڈیوٹی کرتے ہیں،  یوں ہر ساتھی دو دن کی ڈیوٹی کرتا ہے اور چار دن گھر میں گزارتا ہے، تو اس صورت میں اپنی ڈیوٹی والی جگہ پر ہم نماز مسافر والی پڑھیں گے یا مقیم والی؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جہاں آپ کی ڈیوٹی ہے، وہ آپ کا وطنِ اصلی نہیں،  البتہ اگر وہاں آپ کا کمرہ ہے اور  سامان ہے، نیز آپ نے وہاں ایک مرتبہ 15 دن اقامت اختیار کی ہے تو وہ جگہ آپ کے لیے وطنِ اقامت ہے، آپ وہاں پوری نماز پڑھیں گے۔ اور اگر آپ نے  وہاں  ایک مرتبہ بھی 15 دن اقامت اختیار نہیں کی ہے تو  وہ جگہ آپ کے لیے وطنِ اقامت بھی نہیں ہے، لہذا آپ وہاں مسافر والی نماز یعنی قصر پڑھیں گے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1 / 103):

"(ووطن) الإقامة: وهو أن يقصد الإنسان أن يمكث في موضع صالح للإقامة خمسة عشر يومًا أو أكثر."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200114

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں