بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

100 کے کھلے بعد میں لینے کا طریقہ


سوال

ایک شخص 100 کے کھلے لینا چاہتا ہے، دوسرا کہتا ہے: اس وقت میرے پاس نہیں، 50 لے لو 50 بعد میں لےلینا، کیا یہ جائز ہے؟

جواب

مذکورہ معاملہ جائز نہیں؛ اس لیے  کہ اس میں مکمل بدلِ صرف پر تقابض نہیں، یوں کرے کہ 100 روپے قرض دے دے اور اس میں سے 50  فورًا واپس لےلے، اور 50 بعد میں لےلے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ويشترط) عدم التأجيل والخيار و (التماثل) أي التساوي وزنًا (والتقابض) بالبراجم لا بالتخلية (قبل الافتراق) وهو شرط بقائه صحيحًا على الصحيح (إن اتحد جنسًا وإن) وصلية (اختلفا جودةً وصياغةً) لما مر في الربا".

 (5/257، 258، باب الصرف، کتاب البیوع، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں