100 گرام کے زیور میں کتنی زکاۃ ہے؟
مذکورہ زیور چوں کہ ساڑھے سات تولہ سے زیادہ ہے، لہٰذا سونے کا نصاب مکمل ہے، سال پورا ہونے پر 100 گرام کا ڈھائی فیصد یعنی ڈھائی گرام (2.5gm)سونا یا اس کی قیمت زکاۃ میں واجب ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200160
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن