بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دس محرم کے روزے کا ثواب ہزار شہید کا ثواب، والی حدیث


سوال

مجھے میرے ایک دوست نے واٹس ایپ پر ایک حدیث بھیجی ہے،  جس میں کوئی حوالہ موجود نہیں ہے اور میرے دوست کو بھی یہ حدیث واٹس ایپ کے ذریعے پہنچی ہے،ہم دونوں جاننا چاہتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں ہے ؟حدیث یہ ہے:

"دس محرم کے روزے کا ثواب ہزار شہید کا ثواب، ہزار حج کا ثواب، ہزار عمرہ کا ثواب دو سال کے گناہ معاف، دو سال کی عبادت کا ثواب اور دوسروں کو بتانے پر 80 سال کی عبادت کا ثواب۔"

جواب

مذکورہ حدیث باوجود تلاش کے نہ مل سکی؛ لہٰذا رسول اللہ ﷺ کی طرف نسبت کرکے یا حدیث کہہ کر اسے بیان کرنا جائز نہیں ہے، نیز کسی عمل پر مخصوص ثواب بیان کرنے کا اختیار صرف شارع (شریعت مقرر کرنے والے) کو ہے، لہٰذا اپنی طرف سے کسی عمل پر مخصوص ثواب بیان کرنا بھی درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200255

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں