بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

10 فروری کو وفات پانے والے شوہر کی بیوہ کی عدت


سوال

میرےبابا جانی کی وفات  10فروری2021 کوہوئی 9بجےاوردفن 11فروری2021صبح 11 بجے کیا، میری امی جی کی عدت کب تک ہو گی ؟اور یہ بھی بتائیں کہ ان کے  لیے کن کے سامنے جانا جائز ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں آپ کی والدہ کی عدت 20 جون 2021، 9 بجے مکمل ہوگی۔ عام دنوں کی طرح عدت میں بھی بغیر ضرورت کے کسی بھی غیر محرم سے ملنا یا بے پردہ  ہونا جائز نہیں ہے۔ عدت میں پردہ کے احکام بھی وہی رہتے ہیں جو عام احوال میں ہوتے ہیں، نیز شدید ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نکلنا بھی جائز نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 510):

"(و) العدة (للموت أربعة أشهر) بالأهلة لو في الغرة كما مر (وعشر) من الأيام بشرط بقاء النكاح صحيحًا إلى الموت."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201574

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں