بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک مجلس میں آیت سجدہ کو مکرر پڑھنا


سوال

۱) ایک مجلس میں دو تین سجدہ تلاوت  والی آیت پڑھی  تو ایک سجدہ ہوگا  یا الگ الگ سجدہ کرنا پڑے گا؟

۲) نماز میں تلاوت کے دوران  "کبیر" کی  جگہ  "کریم"  پڑھا گیا تو نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب

ایک مجلس میں اگر ایک ہی آیت کو مکرر پڑھا تو ایک سجدہ کرنا کافی ہوگا، اور اگر ایک مجلس میں مختلف آیات سجدہ کی تلاوت کی تو ہر آیت کے  پڑھنے  پر  الگ الگ سجدہ کرنا لازم ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و لو كررها في مجلسين تكررت و في مجلس) واحد (لا) تتكرر، بل كفته واحدة، وفعلها بعد الأولى أولى، قنية. وفي البحر: التأخير أحوط، والأصل: أن مبناها على التداخل دفعاً للحرج بشرط اتحاد الآية والمجلس۔۔۔

(قوله: بشرط اتحاد الآية والمجلس) أي بأن يكون المكرر آيةً واحدةً في مجلس واحد، فلو تلا آيتين في مجلس واحد أو آية واحدة في مجلسين فلا تداخل (۱۱۴/۲)۔"

۲)قرآن کی جس آیت میں "کبیر"  کی جگہ  "کریم"  پڑھا گیا ہے وہ آیت پوری لکھ کر بھیج دیں تو اس کو دیکھ کر اس کا جواب دے دیا جائے گا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101171

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں