میں نے خواب کی تعبیر پوچھنی ہے۔ میں نے خواب دیکھا ہے کہ سورج اور دو چاند ایک قطار میں تھے جبکہ آسمامن گہرا نیلا تھا۔ سورج دائیں طرف تھا اور پورے آب و تاب سے چمک رہا تھا۔ درمیان میں ایک چاند چھوٹا تھا لیکن وہ بھی پورے آب و تاب سے چمک رہا تھا۔ بائیں طرف چاند سائز میں سورج کے برابر تھا لیکن اس کی چمک دھیمی تھی۔ براہ مہربانی اس خواب کی تعبیر بتا دیجئے۔ شکریہخالد اقبالکوہاٹ
معلوم ہوتا ہے کہ سائل کی دو مائیں ہیں، ایک سگی ایک سوتیلی، ایک ٹھیک ہیں اور ایک کمزور، بیمار یا کسی بھی لحاظ سے ضرورت مند، سائل کو چاھیئے کہ جو محتاج ہیں ان کی خبرگیری اور خیال داری کرے۔ واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143603200011
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن