بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک ہزار روپے کی گڈی کے بدلہ 200 روپے زائد دینا


سوال

عید کے موقع پر ایک ہزار کی گڈی پر 2 سو روپیہ اضافی رقم دینا جائز ہے یا نہیں?

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایک ہزار روپے کی گڈی پر 2 سو روپے  اضافی رقم دینا  سود ہے جو کہ ناجائز اور حرام ہے۔ بوقتِ ضرورت یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے کہ ہزار روپے کی گڈی کے ساتھ کوئی چیز (خواہ کم قیمت ہو) ساتھ ملاکر بارہ سو روپے میں فروخت کردی جائے، ہزار روپے بمقابلہ ہزار روپے اور دوسو روپے کی وہ چیز شمار ہوجائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين  میں ہے:

"أن الربا هو الفضل الخالي عن العوض". (5 / 21، سعید) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110200731

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں