کیا ہم اپنے بچوں کا نام صرف "محمد" رکھ سکتے ہیں کیونکہ ہمیں حکم یے کہ جب بھی ہم" محمد" کا نام لیں تو درود پاک پڑھیں اور نام کے ساتھ لکھیں-اس کے لیے شرعی کیا حکم ہے-شکریہ
بچے کا نام صرف"محمد" رکھ سکتے ہیں لیکن اس نام کے لکھتے یا بولتے وقت درود شریف لکھا یا پڑھا نہ جائے کہ یہ صرف حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے نام اور تذکرے کے ساتھ خاص ہے ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143406200022
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن