السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماء دین اس معاملے میں کہ اگر شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ: منگروں لو جامت چمڑی ایں؛ پنجابی کا لفظ ہے اس کا مطلب ھے جان چھوڑ بلا چمٹی ہو۔ یہ کہا مگر طلاق کی نیت نہیں تھی اس طرح طلاق ہوئی یا نہیں؟ جبکہ یہ منگروں لو کا لفظ عام ہے یعنی یہ لفظ کوئی بھی کسی کو کہہ سکتا ہے۔
صورت مسئولہ میں مذکورہ الفاظ کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوئی۔
فتوی نمبر : 143408200014
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن