بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ربیع الاول 1446ھ 14 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک مجلس کی تین طلاقوں کا حکم


سوال

زید نے اپنی اہلیہ ثناء کو فون پر غصے کی حالت میں ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دیں، جبکہ زید فون پر ثناء سے مخاطب نہیں تھا بلکہ فون اسپیکر پر تھا۔یہ کونسی طلاق واقع ہوئی؟ اور کیا رجوع کا اختیار ہوسکتا ہے؟ اب شریعت کا کیا حکم ہے؟ نیز شوہر اور بیوی کا رشتہ باقی ہے یا ختم ہوا؟

جواب

واضح رہے کہ طلاق واقع ہونے ہونے کے لئے بیوی کا سامنے موجود ہونا یا اس کو مخاطب کرنا ضروری نہیں، نیز غصے کی حالت میں بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، لہذا مذکورہ صورت میں زید کی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں، اب دونوں ایک دوسرے پر حرام ہوچکے ہیں، زید کو رجوع کا حق نہیں، البتہ اگر مذکورہ عورت عدت گزار کر کسی اور مرد ساتھ نکاح کرلےاوربوقت نکاح شوہرپرطلاق کی شرط بھی عائد نہ کی جائےاور نکاح کے بعد دونوں کے درمیان ازدواجی تعلق بھی قائم ہو، اس کے بعد اگر دوسرا شوہر اپنی مرضی سے طلاق دے دے یا مرجائے تو اس کی عدت گزارنے کے بعد یہ عورت پہلے شوہر کےساتھ نکاح کرسکتی ہے، اور اس دوبارہ نکاح کے بعد پہلے شوہرکو ازسر نوتینوں طلاقوں کااختیار ہوگا۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143512200036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں