بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 14 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ کیش بیک کا حکم


سوال

ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر اپنے موبائل پر ایزی لوڈ کرنے پر کیش بیک ملتاہے، جیسے اگر کوئی 100 روپے ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے اپنے آپ کو لوڈ کرے تو ۲۵ روپے واپس اکاؤنٹ میں مل جا تے ہیں؟ کیش بیک جو ملتا ہے اس کا بتا دیں؟

جواب

مذکورہ صورت  چوں کہ قرض پر نفع کی  بنتی ہے؛ اس لیے ناجائز ہے،آپ نے جو رقم ان کے پاس رکھوائی ہے وہ قرض ہے، اس پر مشروط نفع حلال نہیں ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(قوله : كل قرض جر نفعاً حرام) أي إذا كان مشروطاً كما علم مما نقله عن البحر". ( مطلب كل قرض جر نفعاً حرام ٥/ ١٦٦ ط: سعيد)

"البحر الرائق"میں ہے:

"ولايجوز قرض جر نفعاً، بأن أقرضه دراهم مكسرةً بشرط رد صحيحة أو أقرضه طعاماً في مكان بشرط رده في مكان آخر ... و في الخلاصة: القرض بالشرط حرام". ( فصل في بيان التصرف في المبيع و الثمن ٦/ ١٣٣، ط:دار الكتب الاسلامي) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے