بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 21 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

کفارہ قتل کے ساٹھ روزے بیماری کی وجہ سے نہ رکھ سکتا ہوں تو کیا کرے؟


سوال

قتل جاری مجرای خطا میں بندہ اگر 60روزے مستقل بیماری کی وجہ نہ رکھ سکتا ہو تو پھر کیا کفارہ ہے?

جواب

صورتِ  مسئولہ میں صحت ملنے کا انتظار کرے اور تاخیر پر استغفار کرتا رہے، اگر موت تک کفارے کے روزے رکھنے کی طاقت میسر نہ آسکے تو ان کے فدیہ کی ادائیگی کی وصیت کرجائے، نیز اگر مذکورہ شخص شیخِ  فانی ہو  یا ایسے کسی مرض مبتلا  ہو  جس سے صحت کی امید  نہ رہی ہو  تو  ایسی صورت میں وہ روزوں کا فدیہ اپنی حیات میں ادا کر سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200524

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے