بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 شوال 1441ھ- 05 جون 2020 ء

دارالافتاء

 

وریشہ نام کا کیا مطلب ہے؟


سوال

’’وریشہ‘‘  نام کا کیا مطلب ہے؟

جواب

’’وریشہ‘‘  نام رکھنا درست نہیں ہے، کیوں کہ عربی گرامر کے لحاظ سے یہ لفظ درست نہیں،  بظاہر یہ نام قرآنِ کریم کی آیت {يَا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنا عَلَيْكُمْ لِباسًا يُوارِي سَوْآتِكُمْ وَ رِيشًا} سے لیا گیا ہے، جس کا ترجمہ ہے:" اے آدم کی اولاد!  ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا جو تمہاری بردہ داریوں کو بھی چھپاتا ہے اور موجبِ زینت بھی ہے" ، اس میں" واو" بمعنی "اور" ایک کلمہ ہے اور "رِيشًا" بمعنی "زیبب و زینت"دوسرا کلمہ ہے، دونوں کو ملا کر ایک نام بنادیا گیا ہے ۔

اسے لفظ "وروش" سے صفت مشبہ بھی نہیں کہا جاسکتا؛ کیوں کہ عرب "وروش" سے صفت مشبہ " فعیل" کے وزن پر نہیں استعمال کرتے ، نیز "وروش" اور "ورش" کا معنی  نام رکھنے کے لیے مناسب نہیں ہے۔اگرصرف "ریش" نام رکھتے ہیں تو اسے داڑھی کے معنی میں بھی استعمال کیاجاتا ہے۔الغرض کوئی دوسرانام رکھ لیاجائے۔

ہماری ویب سائٹ کے اسلامی نامی کے سیکشن سے بھی نام منتخب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200713

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں