بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 25 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

وتر کی نماز میں دعائے قنوت کی تکبیر بھول جانے اور سجدہ سہو نہ کرنے کی صورت میں نماز کا حکم


سوال

اگر نمازِ  وتر میں دعائے قنوت کی تکبیریاد نہ رہے اور سجدہ سہوبھی نہ کرے تو کیا نماز ہو جائے گی؟

جواب

وتر  کی نماز میں دعاءِ  قنوت سے پہلے تکبیر کہنا واجب ہے، اگر کوئی شخص دعائے قنوت والی تکبیر کہنا بھول جائے تو اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا، سجدہ سہو نہ کرنے کی صورت میں وقت کے اندر وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی۔ وقت گزرنے کے بعد اعادہ مستحب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200352

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے