بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 21 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

نیشنل بینک سے ایڈوانس سیلری لینا


سوال

نیشنل بینک آف پاکستان سے ایڈوانس سیلری لینا کیسا ہے؟

جواب

''ایڈوانس سیلری'' سے مراد وہ  قرضہ جات ہیں جو نیشنل بینک اپنے اصولوں کے مطابق سرکاری ملازمین  کوایڈوانس سیلری کے نام سے  فراہم کرتی ہے،یہ شرعاً قرض ہی کے حکم میں ہے اور بعد ازاں نیشنل بینک وہ قرضہ جات سود کے ساتھ واپس لیتی ہے ،  ان قرضہ جات کا حصول اور ان پر سود کی ادائیگی جائز نہیں ہے۔

اعلاء السنن میں ہے:

"قال ابن المنذر: أجمعوا علی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادةً أو هديةً فأسلف علی ذلك  إن أخذ الزیادة علی ذلك ربا".(14/513، باب کل قرض جر  منفعة، کتاب الحوالة، ط: إدارة القرآن)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200215

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے