بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 21 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

نیا گھر لینے کی صورت میں بکرا صدقہ کرنا


سوال

جب نیا گھر  لیں تو  بکرے کا صدقہ کیسے کریں؟

جواب

نیا گھر لینے کی صورت میں بکرا صدقہ کرنا ضروری نہیں، اگر اسے لازم سمجھیں تو  گناہ ہے۔ بہتر یہ ہےکہ حسبِ استطاعت کوئی چیز صدقہ کر دی جائے۔  اگر جانور کولازم سمجھے بغیر ذبح کیا جائے تو اس کا گوشت فقراء ومساکین میں تقسیم کرلیاجائے۔ اور اگر خون بہانے کے ذریعے غیرمرئی مخلوق کے شر سے بچنے یا اسے راضی کرنے کا عقیدہ ہو تو یہ عقیدہ خلافِ ایمان ہے۔

مفتی اعظم ہند مفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

’’زندہ جانور صدقہ کردینابہتر ہے، شفائے مریض کی غرض سے ذبح کرنا اگر محض لوجہ اللہ(رضائے الہی کے لیے)ہوتومباح تو ہے ، لیکن اصل مقصد بالاراقۃ(خون بہانے سے )صدقہ ہوناچاہیے نہ کہ فدیہ جان بجان‘‘۔(8/252)   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201741

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے