بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 12 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

نو تولے سونے کی زکات کی مقدار


سوال

نو/9 تولے پرکتنی زکات ہے؟

جواب

نو تولہ سونے کی زکات نکالنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ نو تولہ سونے کی قیمت معلوم کرلی جائے، اس قیمت کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فی صد رقم زکات میں ادا کرنا واجب ہوگی۔

مثلاً آج کل (مئی ۲۰۱۹ ) میں ایک تولہ سونا (۲۴ کریٹ والا) کی قیمت اڑسٹھ ہزار تین سو (۶۸۳۰۰ ) روپے ہے، اس حساب سے نو تولہ سونے کی قیمت چھ لاکھ چودہ ہزار سات سو (۶۱۴۷۰۰ ) روپے بنتی ہے، اس قیمت کا ڈھائی فی صد پندرہ ہزار تین سو اڑسٹھ (۱۵۳۶۸ ) روپے بنتا ہے۔ اگر ایک ساتھ اتنی رقم موجود نہ ہو تو تھوڑی تھوڑی کرکے جتنا جلد ہوسکے ادا کرلی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200518

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے