بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شعبان 1441ھ- 08 اپریل 2020 ء

دارالافتاء

 

نوکری کے حصول کا وظیفہ


سوال

میرا نام  ۔۔۔ ہے، ہم گھر والوں نے میرے چھوٹے بھائی  ۔۔۔ کو روزگار کے سلسلے میں دوبئی بھیجا، اس دوران جب تک لائسنس لینا، ڈیوٹی لگ جانا،  تب تک ہم پر 8لاکھ تک قرض چڑھ گیا، ویزہ وغیرہ سب کام لگنے تک،  اور اب بھائی کا ویزہ اچانک کینسل ہوگیا ہے، اور بھائی کے پاس ایک مہینے یا  20 دن کا وقت ہے کہ اگر اس دوران دوسری جگہ کام لگ گیا تو اچھا ہوگا، ورنہ واپس پاکستان آنا ہوگا، اس کے لیے سب گھر والے بہت پریشان ہیں، مہربانی فرماکر کوئی دعا یاوظفہ بتائیے گا کہ اللہ کے کرم سے بھائی کو جلد ازجلد دوسری جگہ کام مل جائے۔

جواب

پنج وقتہ نمازوں کی پابندی اور استغفار کی کثرت کریں،  نیز فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ کے بھائی  کی روزی جہاں مقدر کی ہے، وہاں انہیں ضرور ملے گی، اور جہاں آپ کا رزق نہیں وہاں نوکری بھی نہیں ملے گی، اس لیے بندے کا کام جائز حدود میں رہ کر کوشش کرنا ہے، نتائج اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیں، اور عمومی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حلال و پاکیزہ اور بابرکت روزی میسر فرمائے،  نیز ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ".

 روزگار کے حصول کے لیے فجر کی نماز کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے طلوعِ  آفتاب سے قبل ستر مرتبہ سورۃ الشوری کی آیت نمبر   ۱۹ : ﴿اَللّٰهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِیْزَ﴾ کا ورد کریں اور پھر اشراق پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کریں۔

قرض، روز گار اور دیگر تمام پریشانیوں  سے نجات کے لیے درج ذیل درود شریف 4444 مرتبہ پڑھیں، آپ کے بھائی خود بھی پڑھ سکتے ہیں، اور گھر والے مل کر ایک مجلس میں بھی پڑھ سکتے ہیں، مذکورہ تعداد میں یہ درود شریف پڑھنے کے بعد مسائل کے حل کی دعا کریں، ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ 
’’الَلّٰهُمَّ صَلِّ صَلَاةً کَامِلَةً وَسَلِّمْ سَلَامًا تَآمًّا عَلٰی سَیَّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ، صَلَاةً  تَنْحَلُّ بِهَا الْعُقَدُ وَ تَنْفَرِجُ بِهَا الْکُرَبُ وَتُقْضٰی بِهَا الْحَوَائِجُ وَ تُنَالُ بِهَا الرَّغَائِبُ وَحُسْنُ الْخَوَاتِيْمِ وَ یُسْتَسْقَی الْغَمَامُ بِوَجْهِهِ الْکَرِیْم وَ عَلٰی آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ فِيْ کُلِّ لَمْحَةٍ وَّ نَفَسٍ بِعَدَدِ کُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّكَ‘‘. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200609

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے