بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 شوال 1441ھ- 27 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

ناجائز کام کا اجارہ


سوال

میں ایک گھنٹے کے 5 ڈالر لیتا ہوں اور وہ مجھ سے کوئی بھی کام کرواتے ہیں،  کبھی وہ اُس ایک گھنٹے میں مجھ سے سیل میں سے میوزک ٹکٹس خریدنے کا بھی کہتے ہیں تو  کیا یہ کام جائز ہے ؟

جواب

کوئی بھی ناجائز کام کسی کے لیے اجرت پر کرنا یا بلا اجرت کرنا جائز نہیں۔میوزک ٹکٹس کی خرید و فروخت جائز نہیں؛ لہذا  آپ ان سے یہ شرط رکھ دیں کہ آپ اس وقت میں کوئی ناجائز کام نہیں کریں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے