بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 25 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

موبائیل فون میں بیہودہ ویڈیوزاور قرآن کریم کی تلاوت کا حکم


سوال

کچھ لوگ موبائل پر بیہودہ قسم کی ویڈیوز دیکھتے ہیں،  پھر اسی سکر ین سے وہ قرآن کی آیات بھی پڑھتے ہیں تو  کیا یہ صحیح ہے؟  اس سکرین سے قرآن نہیں پڑھنا چاہیے؟

جواب

 ویڈیوز اور فلمیں دیکھنا  بیہودہ ہوں یا نہ ہوں ناجائز ہے،   لہذا موبائل میں ایسے اعمال کو ترک کرنا ضروری ہے۔  آپ نے سوال میں جو شبہ ذکر کیا ہے اس کی دوسرے پہلو سے اصلاح کی ضرورت ہے، چاہیے تو یہ کہ موبائل میں ویڈیوز اور فلمیں نہ دیکھی جائیں، اور گیمز نہ کھیلے جائیں، نہ یہ کہ ویڈیوز، فلمیں اور گیمز تو نہ چھوڑیں، تلاوت ترک کردیں! کیوں کہ عموماً ہر جگہ مصحف دست یاب ہونا، اور قرآنِ مجید کا نسخہ ہاتھ میں لے کر پڑھنا ممکن نہیں ہوتا، اگر لوگ یہ سوچ کرکہ جس موبائل میں ہم تلاوت کرتے ہیں اس میں ویڈیوز کیوں دیکھیں؟ فلم بینی ترک کردیں تو نہ صرف گناہ سے بچ جائیں گے، بلکہ موبائل میں تلاوت کرنا باعثِ خیر بھی ہوجائے گا۔ ورنہ تلاوت بھی رہ جائے گی اور فلم بینی اور عبث میں ضیاعِ وقت کا گناہ بھی اپنی جگہ رہے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200362

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے