بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 ذو القعدة 1441ھ- 02 جولائی 2020 ء

دارالافتاء

 

قیام اللیل کی جماعت میں شرکت


سوال

رمضان المبارک میں حرمین شریفین میں امام کی اقتدا میں قیام اللیل پڑھنے کا کیا حکم ہے?

جواب

’’قیام اللیل‘‘  رات میں پڑھی جانے والی نفل نماز کو کہتے ہیں ، اور رمضان کی تراویح ، صلاۃ الکسوف اور صلاۃ الاستسقاء کے علاوہ کسی بھی طرح کی نفل نماز کا علی سبیل التداعی جماعت کے ساتھ پڑھنا  مکروہِ تحریمی ہے، لہذا قیام اللیل تنہا ادا کرنی چاہیے، اس کی جماعت میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200687

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں