ہمارے علاقے شہر میرپورخاص سندھ پاکستان میں ایک بڑی سیاسی جماعت نے عام انتخابات میں صوباِئی امیدوار اچھے مسلمان امیدوار کی موجودگی میں ایک غیر مسلم بت پرست کومنتخب کیا ہے جب کہ قانونی طور پر اقلیت کی مخصوص نشست موجود ہیں۔ عوام یہ معلوم کرنا چاہتی ہے آیا اس صورتِ حال میں غیر مسلم کو ووٹ دینا شرعی اعتبار سے جائز ہےیاناجائز ہے یا کوئی تیسری صورت بھی موجود ہے؟
ووٹ ایسےامید وار کو دینا چاہیے جو خود بھی مطلوبہ اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہو ، اس کا جماعتی منشور بھی درست ہو اور جس کے متعلق اطمینان ہو کہ وہ اہلِ محلہ کے لیے دینی و دنیوی لحاظ سے بہتر اقدامات کر سکتا ہے۔ اور غیر مسلم امیدوار چوں کہ ان شرائط پر پورا نہیں اترتا؛ اس لیے اُس کے مقابلہ میں کسی مسلمان امید وار کو ووٹ دینا زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201460
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن