غیر مسلم کو مسلمان ووٹ دے سکتا ہے یا نہیں؟
ووٹ ایسےامید وار کو دینا چاہیے جو خود بھی مطلوبہ اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہو ، اس کا جماعتی منشور بھی درست ہو اور جس کے متعلق اطمینان ہو کہ وہ اہلِ محلہ کے لیے دینی و دنیوی لحاظ سے بہتر اقدامات کر سکتا ہے۔ اور غیر مسلم امیدوار چوں کہ ان شرائط پر پورا نہیں اترتا ؛ اس لیے اُس کے مقابلہ میں کسی مسلمان امید وار کو ووٹ دینا زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201263
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن