بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو القعدة 1441ھ- 15 جولائی 2020 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم نکاح خواں کا پڑھایا ہوا نکاح


سوال

کیا غیر مسلم مسلمانوں کا نکاح پڑھا سکتا ہے؟ (غیر مسلم سے مراد رافضی اور شیعہ ہے)

جواب

دین دار مسلمان، یا عالمِ دین سے نکاح پڑھانا مستحب اور بہتر ہے، باقی اگر کسی غیر مسلم نے نکاح پڑھالیا، اور مجلس نکاح میں دلہا اور دلہن یا دلہن کا وکیل اورگواہان موجود تھے تو ایسا نکاح منعقد ہوجائے گا، اس لیے کہ نکاح خواں کی حیثیت محض معبر اور سفیر  کی ہے۔(فتاویٰ محمودیہ، جلد 10 کتاب النکاح، زیرِ عنوان: برہمن سے نکاح پڑھوانا، نیز: شیعہ وغیرہ سے نکاح پڑھوانا، ص: 596-598۔ ط: جامعہ فاروقیہ، کراچی)

"ویندب إعلانه وتقدیم خطبة،  وکونه في مسجد یوم جمعة بعاقد رشید"...  الخ (الدرالمختار، کتاب النکاح، کراچی ۳/ ۸)

المبسوط للسرخسي (5/ 18):
"والمعنى فيه أن العاقد في باب النكاح سفير ومعبر". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200790

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں