بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 22 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

غسل خانہ میں پیشاب کرنے کی صورت میں اس کو پاک کرنا


سوال

اگر غسل خانے میں مجبوری میں پیشاب کرنا پڑ جائے تو کیا اس سے غسل خانہ ناپاک ہو جاتا ہے؟

جواب

غسل خانہ میں پیشاب نہیں کرنا چاہیے، اس سے وسوسہ کا مرض لاحق ہوجاتا ہے، اگر کبھی مجبوری کی وجہ سے غسل خانہ میں پیشاب کردیا ہو  تو غسل سے پہلے پانی بہا کر اس کو اچھی طرح دھولینا چاہیے کہ اس سے نجاست زائل ہوجائے، اس سے غسل خانہ پاک ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200227

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے