بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شعبان 1441ھ- 02 اپریل 2020 ء

دارالافتاء

 

غریبوں کے لیے کھانا تیار کرتے ہوئے گھر کے لیے اس میں سے کچھ نکالنا


سوال

ہمیں کچھ رقم ملتی ہے غریب، یتیم، مسکینوں کو کھانا کھلانے کے لیے، وہ کھانا ہم گھر میں تیار کرتے ہیں، اگر اس کھانے میں سے ہم گھر کے لیے بھی کچھ نکال لیں تو جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگر مذکورہ رقم نفلی صدقہ وخیرات   کے لیے ہواور رقم دینے والوں کی طرف سےصراحتاً یا دلالۃً اجازت ہو تو آپ اس کھانے میں سے کھاسکتے ہیں۔ اگر اس کے علاوہ کوئی اور صورت ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ  سوال پوچھ لیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201574

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے