بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عید الاضحٰی کی نماز کے بعد تکبیر ات تشریق کا حکم


سوال

عید الاضحٰی کی نماز کے بعد تکبیر ات تشریق کا حکم بیان کیجیے!

جواب

عید الاضحی کی نماز کے بعد تکبیراتِ تشریق واجب نہیں، البتہ اگر پڑھ لی  جائیں جیساکہ معمول ہے تو باعثِ ثواب ہے، بعض فقہاء کرام نے مسلمانوں کے معمول کی وجہ سے عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد بھی تکبیراتِ تشریق پڑھنے کاکہاہے۔حاشية رد المحتار على الدر المختار (2/ 179)
"وخرج به الواجب كالوتر والعيدين والنفل.
 وعند البلخيين يكبرون عقب صلاة العيد؛ لأدائها بجماعة كالجمعة، وعليه توارث المسلمين، فوجب اتباعه كما يأتي، وخرج بالعيني الجنازة، فلا يكبر عقبها. أفاده في البحر".

حاشية رد المختار على الدر المختار (2/ 180)
 "الظاهر أن المراد بالوجوب الثبوت، لا الوجوب المصطلح عليه، وفي البحر عن المجتبى: و البلخيون يكبرون عقب صلاة العيد؛ لأنها تؤدى بجماعة فأشبهت الجمعة".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں