بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 شعبان 1441ھ- 06 اپریل 2020 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے سونے چاندی کے علاوہ زیورات کا حکم


سوال

عورت کس طرح کا زیور استعمال کرسکتی ہے؟ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف سونے چاندی کا زیور استعمال کرے، اس کے علاوہ پیتل وغیرہ استعمال نہ کرے، راہ نمائی فرمادیں۔ 

جواب

عورت ہردھات کا زیور استعمال کرسکتی ہے،  لوہے، تانبے، پیتل ، پلاسٹک اور کانچ کا بنا ہوا زیور بھی  عورت کے لیے استعمال کرنا درست ہے، البتہ انگوٹھی صرف سونے اور چاندی کی جائز ہے ، جمہور کے نزدیک اِن دونوں دھاتوں کے علاوہ انگوٹھی پہننا  عورت کے لیے   جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم 


 


فتوی نمبر : 143906200105

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے