بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 14 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

عورت کا لباس کیسا ہو؟


سوال

عورت کا لباس کیسا ہو؟کیا عورت مرد کی طرح کپڑے پہن سکتی ہے یاعورت کے لیے  کس طرح پہننانا جائز ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ لباس کے معاملہ میں شریعتِ مطہرہ نے عورت کو خاص وضع قطع کا پابند نہیں کیا، البتہ کچھ حدود وقیود رکھی ہیں جن سے تجاوز کی اجازت نہیں، ان حدود میں رہتے ہوئے کسی بھی وضع کو اختیار کرنے کی اجازت ہے۔ جن کا خلاصہ یہ ہے:

1۔لباس اتنا چھوٹا، باریک یا چست نہ ہو کہ جسم کے جن اعضاء کا چھپانا واجب ہے وہ یا ان کی ساخت ظاہر ہوجائے۔

2۔لباس میں عورت مرد کی، یا مرد عورت کی مشابہت اختیار نہ کریں۔

3۔کفار وفساق کی نقالی اور مشابہت نہ ہو۔

لہذا جس لباس میں مذکورہ شرائط پائی جاتی ہوں، عورت کے لیے  ایسا لباس پہننا جائز ہو گا اور اگر مذکورہ شرائط نہیں پائی جاتیں یا جولباس مردوں کا ہوتوعورت کے لیے ایسا لباس پہننا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے