بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 19 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

شوہر کو غلطی سے بھائی بولنا، سیونگ اسکیم کا نفع


سوال

1 ۔ غلطی سے منہ سے شوہر کو بھائی کا لفظ نکل جائےتو کیا  جرمانہ / کفارہ دینا ہوگا؟

مثلاً:  بھائی نہیں ہو، یہ کام کردو ناں ۔ یا  یو ں کہنا:  جیسے آج تیری بہن (اپنے بارے میں ) نے یہ کام  کیا ہے۔

2۔  حلال کے لیے اگر انویسٹمنٹ کرنا چاہے توکہاں کرے، تاکہ انکم میں اضافہ ہوسکے؟ کیا نیشنل سیونگ یا قومی بچت اسکیم  سے ملنے ولا نفع حلال ہے یا حرام  جب کہ ان کا نفع  بڑھتا گھٹتا رہتا ہو تو کیاحکم ہے؟

جواب

1۔  بیوی کا شوہر کو بھائی کہنے یا خود کو اس کی بہن کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا،  تاہم اس سے بچنا چاہیے، اس کی عادت ڈالنا  غلط ہے۔

2۔ انکم بڑھانے کے لیے خود کوئی جائز کاروبار کریں یا کسی جائز حلال کاروبار کرنے والے قابلِ  بھروسہ شخص کے ساتھ شراکت یا مضاربت کریں ۔

قومی بچت اسکیم ، نیشنل سیونگ سرٹیفکٹ کی صورت میں جو نفع ملتا ہے وہ شرعاً سود ہے ، لہذا اس کا خریدنا اور منافع لینا درست نہیں،قرآنِ کریم میں ہے:

{يا أيها الذين اٰمنوا اتقوا الله وذروا ما بقي من الربا إن كنتم مؤمنين فإن لمتفعلوا فأذنوا بحرب من الله ورسوله وإن تبتم فلكم رءوس أموالكم لاتظلمون ولاتظلمون وإن كان ذو عسرة فنظرة إلى ميسرة وأن تصدقوا خير لكم إن كنتم تعلمون} (البقرة :۲۷۸إلى۲۸٠)

ترجمہ: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور جو کچھ سود کا بقایاہے اس کو چھوڑ دو اگر تم ایمان والے ہو، پھر اگرتم نہ کرو گے تو  اشتہار سن لو جنگ کا اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی طر ف سے اور اگر تم توبہ کرلوگےتو تم کو تمہارے اصل اموال مل جائیں گے، نہ تم کسی پر ظلم کرنے پاؤگے اور نہ تم پر ظلم کرنے پائے گا، اور اگر تنگ دست ہو تو مہلت دینے کا حکم ہے آسودگی تک اور یہ کہ معاف ہی کردو اور زیادہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم کو خبر ہو۔(بیان القرآن )  فقط واللہ اعلم

ہماری معلومات  کے مطابق اس میں منافع مخصوص ہوتا ہے۔

تفصیل کے لیے  دیکھیں:http://savings.gov.pk/wp-content/uploads/DEFENSE-PROFIT-RATES-1-1.pdf


فتوی نمبر : 144012201859

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے