بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 جمادى الاخرى 1441ھ- 24 فروری 2020 ء

دارالافتاء

 

شوہر اور زیرِ کفالت یتامی کو زکاۃ دینے کا حکم


سوال

کیا بیوی اپنی زکاۃ اپنے شوہر کو دے سکتی ہے؟ اگر بیوی اپنے شوہر پہ خرچ کرے تو کیا زکاۃ ادا ہو جاتی؟ زیرِ  کفالت یتامیٰ بچوں پہ خرچ کرنے سے زکاۃ ادا ہو جاتی؟

جواب

میاں بیوی کے لیے ایک دوسرے کو اپنی زکاۃ دینا شرعاً جائز نہیں ہے، زیرِ  کفالت یتیم بچوں پر خرچ کرنے سے زکاۃ ادا نہیں ہوتی، اگر یتیم (جو اس خاتون کا بچہ نہ ہو) زکاۃ کا مستحق ہو تو اسے مالک بناکر دینے سے زکاۃ ادا ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201093

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے