بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1441ھ- 31 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

سید زادی کا غیر سید لڑکے سے نکاح کرنے کا حکم


سوال

کیا سید زادی کا نکاح کسی ایسے شخص سے ہوسکتا ہے جو سید نہ ہو ?

جواب

سیدہ لڑکی کا نکاح اپنے ولی کی اجازت سے غیر سید مسلمان  لڑکے سے جائز ہے۔ اسی طرح اگرعاقلہ وبالغہ سیدہ لڑکی  اپنے ولی کی اجازت کےبغیر غیر سید لڑکے سے نکاح کرے تو  بھی  نکاح منعقد ہوجائےگا، لیکن  اگر لڑکا  اس لڑکی کا کفو نہ ہو (یعنی قریش کے علاوہ دیگر عرب قبیلہ کا یا عجمی قوم میں سے ہو) اور  ولی کو اس پر اعتراض ہو تو اولاد ہونے سے پہلے ولی بذریعہ عدالت اس نکاح کو ختم کروا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200943

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے