بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 محرم 1442ھ- 18 ستمبر 2020 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کا نصاب روپوں کے اعتبار سے


سوال

زکاۃ کا نصاب کتنا بنتا ہے روپوں کے حساب سے ؟

جواب

زکاۃ کے واجب ہونے کا نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی ہے، آج کل (20  فروری 2020ء  کو) ایک تولہ چاندی کی قیمت ایک ہزار باسٹھ (1062) روپے فی تولہ ہے، اس حساب سے چاندی کا نصاب روپوں میں پچپن ہزار سات سو پچپن (55755) روپے ہے،  چاندی کی قیمت گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہے،  اس اعتبار سے روپوں کے حساب میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں