بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ریگولر شیئرز(regular shares) اور فیوچر شیئرز (future shares)


سوال

ڈیلی ٹریڈ شیئر مارکیٹ میں جائز ہے؟ سٹاک مارکٹ میں آج شیئر خرید کے آج ہی بیچ سکتے ہیں؟ ریگولر شیئر اور فیوچر شیئر دونوں کے مطابق بتائیے!

جواب

شیئرز کے کاروبارسے اجتناب بہتر ہے؛ کیوں کہ اس میں اکثر جواز کی شرائط کی رعایت نہیں رکھی جاتی۔

جواز کی شرائط یہ ہیں : 

1- جس کمپنی کے شیئرز کی خرید و فروخت کی جارہی ہو، خارج میں اس کمپنی کا وجود ہو، صرف کاغذی طور پر رجسٹرڈ نہ ہو اور نہ ہی اس کمپنی کے کل اثاثے نقد کی شکل میں ہوں، بلکہ اس کمپنی کی ملکیت میں جامد اثاثے بھی موجود ہوں۔

2- کمپنی کا کل یا کم از کم اکثر سرمایہ حلال ہو۔

3- کمپنی کا اصل کاروبار جائز ہو، حرام اشیاء کے کاروبار پر مشتمل نہ ہو۔

4- شیئرز کی خرید و فروخت میں، خرید و فروخت کی تمام شرائط کی پابندی ہو۔

5- حاصل شدہ منافع کل کا کل شیئرز ہولڈرز میں تقسیم کیا جاتا ہو، (احتیاطی) ریزرو کے طور پر نفع کا کچھ حصہ محفوظ نہ کیا جاتا ہو۔

6- شیئرز کی خرید و فروخت کے دوران بالواسطہ یا بلاواسطہ سود اور جوے کے کسی معاہدے کا حصہ بننے سے احتراز کیا جاتا ہو۔

7- شیئرز خریدنے کے بعد شرعی طور پر ان پر قبضہ اور ملکیت حاصل ہونے کے بعد انہیں آگے بیچا جائے۔

اگر شیئرز کے کاروبار میں ان شرائط کی رعایت رکھی جائے تو یہ کاروبار جائز ہے، ورنہ نہیں۔

فیوچر شیئرز جوے کی ایک قسم ہے لہذا وہ ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200755

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں