بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ربیع الثانی 1441ھ- 07 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

رامش نام رکھنا


سوال

’’رامش‘‘  نام کے معنی کیا ہیں ؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

’’رامش‘‘  فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی آرام، خوشی، مشورہ اور سروں کا ملاپ ہے، لہذا یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، لیکن مناسب ہے کہ بچوں کا نام انبیاء کرام علیہم السلام،  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا نیک مسلمان مردوں کے نام پر رکھا جائے۔

فیروز اللغات میں ہے:

"رامش: (ف-ا-مث)(1) آرام، آسائش، استراحت (2)خوشی، مسرت (3)خوشی میں گانا (4)صلاح، مشورہ (5)سروں کا میل ،ہم سازی". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200136

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے