بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 12 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

دو تولے سونا اور چاندی کی تین انگوٹھیاں ملکیت میں ہونے کی صورت میں زکاۃ کا حکم


سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں:

اگر کسی عورت کے پاس دو تولے سونا ہے اور دو تین انگوٹھیاں چاندی کی ہیں تو کیا اس عورت پر زکاۃ واجب ہوگی؟ اور کتنی زکاۃ واجب ہوگی  اس عورت پر؟

جواب

دو تولے سونا اور چاندی کی تین انگوٹھیوں کی مجموعی قیمت چوں کہ زکاۃ  کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) سے زیادہ ہی بنتی ہے؛ اس لیے ان اشیاء پر سال گزرنے کے بعد اس عورت پر زکاۃ  واجب ہوگی، دو تولہ سونے اور چاندی کی تین انگوٹھیوں کی مجموعی قیمت کا ڈھائی فی صد بطورِ زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200574

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے