بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 جمادى الاخرى 1441ھ- 23 فروری 2020 ء

دارالافتاء

 

دبئی میں مقیم شخص پر کیا قربانی واجب ہے؟


سوال

اگر کوئی شخص دبئی میں ہو اور وہاں تقریباً دو تین سال سے مقیم ہو تو کیا اس پر قربانی کرنا واجب ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عید الاضحی کے ایام میں سے کسی بھی وقت یعنی دس ذالحجہ  کی صبح صادق سے بارہ ذالحجہ کی مغرب تک اگر مذکورہ شخص صاحبِ نصاب ہو تو ایسی صورت میں اس پر قربانی کرنا واجب ہوگی، بصورتِ دیگر قربانی واجب نہ ہوگی۔ قربانی کے اَحکام میں صاحبِ نصاب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ  اس کے پاس ضرورت سے زائد کسی بھی قسم کا اتنا مال یا سامان موجود ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو۔  قربانی کے وجوب کے لیے نصاب پر سال گزرنا بھی شرط نہیں ہے، اور مال کا بڑھنے والا ہونا (سونا چاندی، نقدی یا مالِ تجارت ہونا) بھی شرط نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے