بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 19 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

خلع کے بعد نکاح


سوال

کیا خلع کے بعد عورت دوسری شادی کرسکتی ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟

جواب

عدالت سے لیاجانے والا یک طرفہ خلع شرعاً درست نہیں ہے، اس لیے ضروری نہیں کہ عدالت سے لیا جانے والا خلع شرعاً بھی درست ہو۔  بہرحال جو خلع شرعاً درست ہو اس سے ایک طلاقِ بائن واقع ہوتی ہے، اور طلاقِ بائن کے بعد بیوی اسی شوہر سے بھی  نکاح  کرسکتی ہے، اور جب  عدت مکمل ہو جائے تو کسی اور مرد سے بھی نکاح کرسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202110

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے