بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 20 جنوری 2021 ء

دارالافتاء

 

حیض و نفاس کی حالت میں قرآن مجید چھونا اور پڑھنا


سوال

کیا حائضہ عورت قرآن پاک کو چھوسکتی ہے اور تلاوت کرسکتی ہے؟

جواب

حیض اور جنابت کی حالت میں  قرآن کریم  کو ہاتھ لگانا ممنوع ہے، اسی طرح تلاوت بھی منع ہے؛ لہٰذا عورتیں ناپاکی کی حالت میں قرآن کو چھوئے بغیر بھی تلاوت نہیں کرسکتیں۔ البتہ وہ آیات جو دعا پر مشتمل ہیں، (مثلاً: سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی، ودیگر قرآنی دعائیں) انہیں بطورِ دعا پڑھ سکتی ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200623

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں