بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

حمل میں وقفے کے لیے کوپرٹی لگانا


سوال

حمل میں وقفہ کے لیے کوپرٹی copper t     لگوا سکتے ہیں؟

جواب

فقہائے کرام نے چند ایسے مواقع پر حمل ٹھہرنے کے عمل کو رکوانے کی اجازت دی ہے جہاں انتہائی ضرورت ہو، لیکن یہ اجازت کچھ عرصے کے لیے ہے، ہمیشہ کے لیے حمل رکوانے کی اجازت نہیں، چوں کہ کوپرٹی کے ذریعہ لمبی مدت تک حمل ٹھہرنے کے عمل کو روکا جاتا ہے؛ اس لیے اس کے لگانے کی اجازت نہیں۔ لیکن اگر کوئی ماہر دین دار ڈاکٹر یہ تجویز کرتا ہے کہ لمبے عرصے تک کے لیے حمل رکوانا ضروری ہے تو  اس شرط کے ساتھ اس کے لگانے کی گنجائش ہوگی کہ کوپر ٹی کوئی خاتون  ڈاکٹر لگائے۔ چوں کہ اس کے لگانے کے عمل میں مہارت اور تجربہ بھی درکار ہے، نیز اس کے بعد ٹیسٹ/ ایکسرے وغیرہ کے ذریعے چیک کیا جاتاہے کہ درست طریقے سے صحیح جگہ نصب ہوگئی ہے یا نہیں، لہٰذا ان تمام مراحل میں یہ ضروری ہوگا کہ کسی مرحلے میں شوہر کے علاوہ کسی مرد کا واسطہ نہ آئے، نیز خاتون کے سامنے بھی بقدرِ ضرورت ستر کھولا جائے۔ 

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتاوی دیکھیں:

فیملی پلاننگ اور خاندانی منصوبہ بندی کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201413

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں