بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنتی خواتین کو جنت میں کیا ملے گا؟


سوال

جو عورتیں جنتی ہوں گی ان کو دنیا جیسی  جسمانی ضرورت محسوس ہوگی؟ اور ان کے لیے کیا انعامات ہوں گے؟ مردوں جیسی حوریں میسر ہوں گی؟ مردوں کو جسمانی ضرورت کیا جنت میں بھی ہو گی؟

جواب

جنت میں جانے والے مرد و عورتوں کو پراگندہ خیالات و خواہشات سے پاک کردیا جائے گا، اور تلذز کے حصول کے  تمام حلال اسباب نہ صرف  میسر ہوں گے،  بلکہ انہیں اس کی خواہش بھی ہوگی، جنتی خواتین اپنے شوہروں کے ساتھ ہوں گی،  اور اپنے شوہروں کی حوروں کی سردارنیاں ہوں گی، تاہم انہیں جنت میں متعدد شوہر میسر نہ ہوں گے، اور جو عورت شادی سے پہلے وفات پاجائے اسے جنت میں اختیار دیا جائے گا کہ جس جنتی مرد کو پسند کرلے، اسی سے اس کا نکاح ہوجائے گا، اور اسی کے ساتھ وہ ساری زندگی بتائے گی، یا اللہ پاک اپنی قدرت سے جنت میں ان کے لیے جنتی مرد پیدا فرمادیں گے جن کے ساتھ وہ ہمیشہ رہیں گی، جیسے مردوں کے لیے حوریں ہوں گی۔

تفصیل کے لیے  درج ذیل فتوی  دیکھئے:

https://www.banuri.edu.pk/readquestion/نیک-عورتوں-کو-جنت-میں-حوروں-کے-بدلے-کیا-ملے-گا/29-07-2018

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200389

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں