بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 جُمادى الأولى 1441ھ- 22 جنوری 2020 ء

دارالافتاء

 

جانور کی نذر میں رقم ادا کرنا


سوال

کیا یہ ضروری ہے کہ اگر کسی نے منت مانی ہو کہ کام ہوجانے کی صورت میں وہ بکرا یا مرغی صدقہ کرے گا؟ یا وہ ان کی رقم بھی صدقہ کرسکتا ہے؟ کیا افضل طریقہ ہے؟

جواب

بکرا صدقہ کرنا ضروری نہیں، اس کی قیمت سے بھی نذر پوری  کرنا جائز ہے۔ اگر کسی غریب کی ضرورت ہو تو اس کی حاجت کے لیے رقم  کا ادا کرنا افضل ہوگا۔

"نذر أن یتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغیره جاز إن ساوی العشرة کتصدقه بثمنه". (الشامیة، ۳/۷۴۱) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200176

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے