بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ثناء کے دوران امام قراءت شروع کردے تو مقتدی خاموش ہوجائے


سوال

اگر جماعت کی نماز کی ابتدا میں تکبیر اولیٰ کے بعد مقتدی ثناء پڑھ رہا ہو اور امام تلاوت شروع کر دے تو کیا ثناء پوری کرنی چاہیے  یا امام کی تلاوت کی وجہ سے ثناء پڑھنے سے رُک جانا چاہیے؟

جواب

امام کی اقتدا میں نماز کے دوران ثناء پڑھتے ہوئے اگر امام نے قراءت  شروع کردی تو مقتدی خاموش ہوجائے، اور جتنی ثناء پڑھ لی ہو اسی پر اکتفا کرکے امام کی قراءت کو سنے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143904200055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں